انجینئر نے معذور مور کو تھری ڈی ٹانگ لگادی

چند ماہ قبل انتہائی سردی کی لہر کی وجہ سے ایک پالتو مور کی ٹانگ ناکارہ ہوگئی تھی اور پھر اسے کاٹ دینا پڑا ۔ مورکے مالک نے اپنے مور کی یہ حالت دیکھ کر ریڈاٹ پر یہ اپیل کی تھی کہ کوئی اس کے معذور مور کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنا دے تو فیملی اس کی بیحد شکر گزار ہوگی۔ آخر کار  تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ایک ماہر نے اس اپیل پر کان دھرتے ہوئے نہ صرف تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مصنوعی ٹانگ کو پرنٹ کیا اور تیار کرکے اس فیملی کو بھیج بھی دیا جسے اب مور کو مصنوعی ٹانگ کے طور پر لگا دیا گیا، تاہم گھر والوں کا کہنا ہے کہ شروع میں مور کے لئے اس مصنوعی ٹانگ سے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا مگر رفتہ رفتہ وہ نئی ٹانگ سے مانوس ہوگیا اور اب یہ امید ہو چلی ہے کہ کچھ دنوں کی مشق سے وہ اپنی مصنوعی ٹانگ کو دوبارہ استعمال کرنے لگے گا۔ مور کو لگائی جانے والی ٹانگ کی تصویر کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری ہوئی ہے۔ جو اسے تیا ر کرنے والے کی مہارت کی  نشاندہی کرتی ہے۔ فیملی نے اس نامعلوم انجینئر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانوںکی طرح جانوروں کو بھی معذور رہنا اچھا نہیں لگتا اور انکی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹانگوں پر چل پھر سکیں ۔ جن لوگوں نے ویڈیو دیکھی ہے انکا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کے پالتو جانور  کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں ان سب کو چاہئے کہ وہ انکی معذوری کا کوئی حل تلاش کریں اور خلوص دل سے اس کے حل کی کوشش کریں تو مسئلہ یقینی طور پر حل ہوسکتا ہے کیونکہ دنیا میں آج بھی اچھے اور ہمدرد لوگوں کی کمی نہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *