کوکو کورینا کا ڈیبیو مداحوں کو پسند نہیں آیا

پاکستان ٹیلی ویژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک سٹوڈیو سیزن 11 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لئے ڈیبیو کیا اور وہ مداحوں کو متاثر نہ کرسکے۔ گزشتہ روز احد رضا میر کی آواز میں کوک سٹوڈیو سیزن 11 میں ان کا ڈیبیو گانا کوکو کورینا ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی۔ کوکو کورینا لیجنڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے۔ کوک سٹوڈیو سیزن 11 میں اس گانے کا ریمیک پیش کیا گیا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔ شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سب نے مل کر کوک سٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ دوسری جانب آفریں آفریں گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی صارفین نے کہا کہ اگر احد رضا میر اور مومنہ مستحسن سٹائل سے زیادہ اپنی گلوکاری پر توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ کچھ صارفین نے غصے کا اظہار  میمز کے ذریعے بھی کیا۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply