کیٹ بش کا گھر سمندر میں ڈوبنے کے قریب

ممتاز گلوکارہ کیٹ بش نے جنوبی ڈیون میں ایک پہاڑی پر بہت ہی اعلیٰ قسم کا محل نما مکان خریدا تھا۔ مگر حالیہ تباہ کن طوفان ایما نے اسے بری طرح متاثر کیا۔ اسکی بنیادیں ہل گئیں اور ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ، جسکی وجہ سے یہ خدشہ بڑھ گیا  کہ یہ خوبصورت محل نما مکان جو لب ساحل پہاڑی پر ہے کسی وقت بھی گر سکتا ہے۔ گلوکارہ نے یہ مکان جسکی موجودہ قیمت 4کروڑ پائونڈ بتائی جاتی ہے ۔ 2005 میں 25لاکھ پائونڈ میں خریدا تھا اور اسی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں۔ 2014 میں ان کے گھر سے متصل جگہ پر ایک فٹ پاتھ بنا دیا گیا جس کے بعد مقامی بلدیاتی کونسل نے انہیں خبردار کیا کہ فٹ پاتھ بننے کے بعد جو زمین کٹی ہے اس نے انکے مکان کو مخدوش بنا دیا ، اسلئے وہ ہوشیار رہیں ۔ خاتون گلوکارہ تمام تر احتیاط بر ت رہی تھیں مگر حالیہ طوفان ایما نے ان کی ساری کوششوں پر پانی پھیر دیا او ریہ خطرہ بڑھ گیا  کہ مکان کسی بھی وقت منہدم ہوکر گر جائیگا اور سمندر کا حصہ بن جائیگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیٹ کے مکان کے مقابلے میں ایک اور مکان بھی یہیں پر موجود ہے جو ان کے مکان کی نسبت سمندر سے زیادہ قریب ہے مگر چونکہ وہ چھوٹا ہے اس لئے طوفانی ہوائوں کے حملے بھی اس پر کم اثر انداز ہوئے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply