• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خبردار!چہرے پر موجود بیکٹیریا جھریوں میں اضافہ کرسکتے ہیں

خبردار!چہرے پر موجود بیکٹیریا جھریوں میں اضافہ کرسکتے ہیں

نئی تحقیق میں بتایاگیاہےکہ چہرےپرموجودبیکٹیریاجھریوں کیلئےنقصان دہ ہوتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق چہرےکی جھریوں کاتعلق عام طورپرلٹکتی جلدکےساتھ ہوتاہےمگراب ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہواہےکہ چہرےکی جھریاں چہرےپرموجودبیکیٹریاسےبڑھ سکتی ہے۔یہ مسئلہ زیادہ ترخواتین کے چہرے پر موجود بیکٹیریا کے سبب جھریوں کی شکل اختیار کر سکتاہے۔
الٹرا وائلٹ روشنی اور عمر بڑھنے کا عمل اب تک جِلد میں لچک کے خاتمے کے اہم عوامل سمجھے جاتے تھے لیکن اب ایک تحقیق میں محققین کا خیال ہے اس صورت میں بیکٹیریا کا بھی ایک اہم کردار ہوسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو نے کاسمیٹکس کی ایک نجی کمپنی کے ساتھ تحقیق میں 13 مطالعوں کا جائزہ لیا۔ مطالعوں میں 18 سے 70 سال کے درمیان 650 خواتین کی جِلد کی کیفیت کا معائنہ کیا گیا۔
ہر تحقیق میں ایک مخصوص چیز کا جائزہ لیا گیا جس میں کروز فیٹ (آنکھوں کے اطراف پڑنے والی جھریاں)، جھریاں یا نمی میں کمی شامل تھیں۔ لیکن اس نئی تحقیق میں تمام مطالعوں کو یہ جاننے کے لیے دیکھا گیا کہ آیا ہمارے چہروں پر موجود مختلف اقسام کے بیکٹیریا کا اس سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جن کے چہرے پر مختلف اقسام کے بیکٹیریا تھے ان کی جلد پر زیادہ کروز فیٹ (جس کو عموماً جِلد کے بوڑھا ہونے کے اہم اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے) تھے۔
تاہم، مختلف اقسام کے بیکٹیریا کے ہونے کا ایک مثبت اثر بھی تھا اور وہ یہ کہ اس طرح بیکٹیریا کے نیچے موجود جلد سے نمی نہیں جاتی اور نمی کا ختم ہوجانا جِلد کو ناتواں ظاہر کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply