• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف قانون کی روسےمائنس ہوچکے ہیں،شاہ محمود قریشی

نوازشریف قانون کی روسےمائنس ہوچکے ہیں،شاہ محمود قریشی

کراچی:پاکستان تحریک  انصاف کے چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نےوزیراعظم سے ملاقات کرکےبڑےپن کاثبوت دیا،نوازشریف قانون کی رو سےمائنس ہوچکےہیں۔

بات آخر ایسی کیا تھی؟راز داری کون سی تھی؟بغیر پروٹوکول، بغیرعملے کے جانے کی ضرورت کیوں آن پڑی؟وزیراعظم اورچیف جسٹس سے ملاقات پرشاہ محمود قریشی نے کئی سوالات اٹھا دیئے۔

بدھ کو آج نیوز کے پروگرام “گڈ مارننگ آج ” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عدلیہ پر لیگیوں کی مسلسل تنقید کے باوجود چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  شاہد خاقان عباسی اور نون لیگ نے بڑا یوٹرن لیا ہے،آج پاکستان میں کسی نئےاین آر او کی گنجائش نہیں،نوازشریف قانون کی رو سےمائنس ہوچکےہیں، نون لیگ میں بہت سےلوگ اہل ہیں ،انہیں موقع ملناچاہئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  میں وزیراعظم نہیں تو وہ اپنے عہدے سے ناانصافی کررہے ہیں،وزارت عظمیٰ کسی شخصیت کا نام نہیں نوازشریف کو آگے بڑھنا چاہے تھے، انہیں دوسروں کو موقع دینا چاہیے تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply