فتویٰ (سو لفظوں کی کہانی)

” انگریزی نظام َتعلیم کفر ہے۔ گمراہ ہیں وہ لوگ جو اپنی اولاد کو انگریزی کی تعلیم دلواتے ہیں۔“
مولوی صاحب جمعہ کی تقریر میں موجودہ نظامِ تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اور یہ ان کا ہمیشہ کا معمول تھا۔
ان کے نزدیک تعلیم صرف مدرسے کی تعلیم تھی۔
شام کو مولوی صاحب اپنے بیٹے کے ہمراہ ہمارے گھر آئے۔ سلام دعا کے بعد کہنے لگے: ” مجھے آپ کی تھوڑی سی مدد چاہیے۔“
”جی حکم کریں جناب! “
”وہ دراصل میرے بچے کا ٹیوٹر آج نہیں آیا اِسے انگریزی کا ہوم ورک نہیں ہو رہا پلیز آپ اسے ہوم ورک کرنے میں مدد کر دیں۔“

Facebook Comments

ممتاز علی بخاری
موصوف جامعہ کشمیر سے ارضیات میں ایم فل کر چکے ہیں۔ ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں۔ عرصہ دس سال سےطنز و مزاح، افسانہ نگاری اور کالم نگاری کرتےہیں۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتاب خیالی پلاؤ جلد ہی شائع ہونے جا رہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی سازش کو بے نقاب کرتی ایک تحقیقاتی کتاب" عصمت رسول پر حملے" شائع ہو چکی ہے۔ بچوں کے ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ مختلف اوقات میں بچوں کے دو مجلے سحر اور چراغ بھی ان کے زیر ادارت شائع ہوئےہیں۔ ایک آن لائن میگزین رنگ برنگ کےبھی چیف ایڈیٹر رہے ہیں.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply