کس رفتار پر گاڑی کم ایندھن خرچ کرتی ہے؟

پاکستان میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے، یہی وجہ ہے سب ایندھن بچانے کے طریقے تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

تو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں، آج ہم آپ کو ایندھن بچانے کا آسان اور کار آمد طریقہ بتا رہے ہیں۔فیول بچانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ گاڑی کس رفتار پر سب سے کم ایندھن خرچ کرتی ہے۔

برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی میں ایندھن کم رہ گیا ہے تو سب سے پہلے تمام الیکٹرونکس ڈیوائس بند کردیں، اگر فون چارجنگ پر ہے تو وہ بھی نکال لیں اور تمام ونڈوز بند کردیں، تاکہ ہوا کی مزاحمت بھی ختم ہو جائے۔

اس کے بعد گاڑی کو 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائیں۔ اس رفتار پر ایندھن کم خرچ ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اسپیڈ لمٹ والی حدود میں ہیں تو رفتار اس کے مطابق ہی رکھیں۔مستقل رفتار کے ساتھ گاڑی چلائیں، ٹائروں میں ہوا کم ہونے سے بھی ایندھن تیزی ےس ضائع ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لہٰذا اس پہلو کو بھی مد نظر رکھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply