• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس:آصف زرداری،فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں شامل

منی لانڈرنگ کیس:آصف زرداری،فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پرسابق صدراورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35افرادکے  نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں بہت بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کےحکم پرآصف زرداری اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے،33دیگرافراد کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کےذریعے منی لانڈرنگ ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کیا۔

وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں آصف زرداری اورفریال تالپورکو 12جولائی کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین نیب اورچیئرمین ایس ای سی پی کوبھی طلبی کے نوٹس جاری کئےگئےہیں۔

حکم نامے میں 3بینک مالکان، اکاونٹ ہولڈرز اورتمام بینیفشریزکو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں جن کے مطابق مختلف شخصیات کے نام پرجعلی اکاؤنٹ کھولےگئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply