چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے پر مریم نواز پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے ایک نامناسب جملہ بھی کہہ ڈالا۔
عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں جذبہ و جنون سے میرا نام لیا، مریم نواز خیال کرو، تمہارا شوہر ناراض نہ ہو جائے۔
دوسری جانب عمران خان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان زبان کو لگام دو،گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی کے بارے میں جملے بازی پوری قوم کی خواتین کی توہین ہے،عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں