• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر گرفتار

جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر گرفتار

انسپکٹر سیدہ غزالہ کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ نمبر 1 کی سیکیورٹی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس پارٹی اسپتال پہنچی تو ڈاکٹر کا گاؤن پہنے مذکورہ خاتون گائنی وارڈ کے اندر موجود تھی، پولیس کی پوچھ گچھ پر خاتون مطمئن نہ کرسکی اور ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اپنے جعلی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

انسپکٹر غزالہ نے بتایا کہ خاتون کی بیگ کی تلاشی کے دوران بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات اور مشکوک ادویات ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے پاس لیڈی ہیلتھ وزیٹر یا دائی ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ بھی نہیں ہے۔

انسپکٹر سیدہ غزالہ کے مطابق جعلساز خاتون پر وارڈ سے نوزائیدہ بچے اغوا کرنے والے گروہ سے منسلک ہونے کا شبہ ہے جبکہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ وہ گائنی وارڈ میں غیرقانونی آپریشنز کرانے کی خواہش مند خواتین کو شکار بنایا کرتی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 419 اور 170 کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply