• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوجوان کی بے مثال صلہ رحمی ، جگر کا ٹکرا چچا کو عطیہ کر دیا

نوجوان کی بے مثال صلہ رحمی ، جگر کا ٹکرا چچا کو عطیہ کر دیا

نوجوان نے وفا اور صلہ رحمی کی مثال قائم کر تے ہوئے اپنے جگر کا ٹکرا بیمار چچا کو عطیہ کر دیا ۔  جازان کمشنری میں رہنے والے ھادی ملحان کے چچا اور سسر کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ بیماری اتنی بڑھ چکی تھی کہ جگر کی پیوند کاری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ تھا ۔ ھادی اپنے چچا کے بہت قریب تھا وہ انہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جان بچانے کےلئے صرف جگر کی پیوند کاری ہی واحد حل تھا ۔ چچا کو صحت مند دیکھنے اور بیماری کی تکلیف سے نجات دلانے کےلئے ھادی نے اپنے جگر کا ٹکرا عطیہ کردیا ۔ طبی معائنہ کے بعد تمام ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرو ں نے آپریشن کر دیا جو کامیاب رہا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply