• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی

بھارتی سپریم کورٹ نے پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

سپریم کورٹ نے 1988 کے روڈ ریج کیس میں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال جیل بھیج دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق  سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، نوجوت سنگھ سدھو اس وقت  بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

حکم کے مطابق سدھو کو پنجاب پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔تاہم ستمبر 2018 میں، سپریم کورٹ نے مرنے والے شہری کے اہل خانہ کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر سدھو کو نوٹس جاری کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب  نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹ کی کہ قانون کی سربلندی کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply