ڈاکٹرمریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکالنے میں کامیاب

ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویتنام کے صوبے کوانگ نین میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص پیٹ میں تکلیف کی شکایت لیے اسپتال آیا تھا۔
ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ موجود ہے جو اس کی جان کیلئے خاطرہ بنا ہوا ہے۔
ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی فوری سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال دی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply