الیکشن ایکٹ2017میں ختم نبوت سے متعلق فیصلہ سنادیاگیا

اسلام آباد : الیکشن ایکٹ2017میں ختم نبوت سے متعلق فیصلہ سناتے ہو ئے کہا ہےکہ آئین نےحقوق اورمذہب کی آزادی دی ہے ۔

فیصلے کے مطابق پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کےتحفظ کویقینی بنانےکےلیےاقدامات کرے، شناختی کارڈ،برتھ سرٹیفکیٹ کےلیےمسلم وغیرمسلم سےبیان حلفی لیاجائے ۔

سرکاری اور نیم سرکاری،حساس اداروں میں ملازمت کےلیےبھی بیان حلفی لینےکاحکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز نے7مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہو ئے کہا کہ جھوٹ بولنے والا مجرم ہے،ختم نبوت کا معاملہ حساس ہے ،پارلیمنٹ نےختم نبوت سے متعلق اہم کام کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انھوں نے مزید کہاکہ ختم نبوت ہمارےدین کی اساس ہے، ختم نبوت کی حفاظت ہرمسلمان پرلازم ہے،شناختی کارڈ،برتھ سرٹیفکیٹ کےلیےمسلم وغیرمسلم سےبیان حلفی لیاجائے،مسلم اورغیرمسلم کی مذہبی شناخت کےلیےبیان حلفی لیاجائے،مردم شماری اورنادراکوائف میں شناخت چھپانےوالےکی تعداد خوفناک ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply