• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے اور جوڑ توڑ

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے اور جوڑ توڑ

لاہور:چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے اور جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔

چیئرمین سینٹ کون بنے گا ؟سیاسی جماعتوں کے ظاہری اور پوشیدہ رابطے جاری ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے بعد پی ٹی آئی بھی اس دوڑ  میں شامل ہوچکی ہے۔

تحریک انصاف ڈپٹی چیئرمین کیلئے اپنا امیدوار لانے کی لابنگ میں مصروف ہےجبکہ جے یو آئی (ف )کو کم سے کم اپنا ڈپٹی چیئرمین بچانے کی فکر ہے۔

ذرائع کے مطابق ،پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ممکنہ اتحاد کی صورت میں اسے ڈپٹی چیئرمین کی آفر کرے گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے پاس آخری آپشن میاں رضا ربانی کی صورت میں موجود، کچھ نہ بن پڑی تو انہیں ہی امیدوارنامزد کیا جائے گا کیونکہ میاں رضا ربانی پر پی ٹی آئی سمیت حکومتی اتحادی اور خود (ن)لیگ بھی حامی ہے۔

ادھرمسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کیلئے پارٹی اور اتحادیوں کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے چیرمین کیلئے راجہ ظفرالحق کا نام زیرغورہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply