• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ایس پی کا ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

پی ایس پی کا ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

کراچی(اپنے رپورٹر سے)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے کل بروز منگل (22 اگست) کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔عامر خان کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک وفد پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پاکستان ہاؤس پہنچا، جہاں ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔ایم کیو ایم پاکستان نے پی ایس پی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے قبول کرلیا گیا۔بعدازاں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ‘کل پاک سر زمین پارٹی یوم نجات منائے گی’۔انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ‘ایم کیو ایم پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے 22 اگست کا دن چنا ہے اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ گذشتہ برس 22 اگست کو پاکستان کے خلاف ایک غدار وطن نے جو نعرہ لگایا تھا، ایم کیو ایم اس بات کو سمجھتے ہوئے اُس ‘را کے ایجنٹ’، ‘غدار وطن’ الطاف حسین کے خلاف یقیناً کوئی واضح لائحہ عمل طے کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انیس ایڈووکیٹ نے بانی ایم کیو ایم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لفظ ایم کیو ایم جڑا رہے گا۔الطاف حسین کو آکسیجن ملتی رہے گی۔دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے، جس کا ایجنڈا ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں پر بات چیت ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہم کرپشن کے خلاف بھی بات کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply