چین کےسالانہ دو اجلاسوں کی اہمیت ۔۔ارشد قریشی

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کے سالانہ اجلاسوں کی شروعات پانچ مارچ کو ہورہی  ہے  جو  بیس مارچ  تک بیجنگ میں جاری رہیں  گے۔ ان حالیہ  دو اجلاسوں کی اہمیت اس وجہ سے بھی بہت اہم ہے کہ  یہ گذشتہ کئی برسوں   کے اجلاسوں سے زیادہ طویل اور زیادہ ایجنڈوں پر مشتمل ہے ۔  یہ دو اجلاس نہ صرف چین کے لیے  بلکہ پوری دنیا کے لیے  نہایت اہمیت کے حامل ہیں ملک کی اعلی سیاسی مشاورتی کونسل کے سالانہ اجلاسوں کو چینی حروف عام میں لیاگوی یا دو اجلاس کہا جاتا ہے جو چین کے کیلنڈر میں تمام تقریبات میں سب سے اہم ہیں ان دونوں اجلاسوں میں 3000 قانون سازوں اور 2000 چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کے اراکین کے ساتھ قومی اور صوبائی رہنما ؤں کی شرکت شامل ہوتی ہے ، نیشنل پیپلز کانگریس حکومت کی سالانہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ آنے والے سال کے لیے  بجٹ اور منصوبوں کا جائزہ لیتی اور ان کی روشنی میں تجاویز تیار کرتی ہے جبکہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) اہم سیاسی، اقتصادی اور سماجی  مسائل پر تبادلہ خیال کرتی اور تجاویز دیتی ہے اس مرتبہ ہونے والے اجلاسوں میں جو دس نقاطی ایجنڈہ  ہے  اس کے چند اہم نقاط  کچھ یوں ہیں۔

حکومتی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ، منصوبہ رپورٹ اور خزانہ رپورٹ کا جائزہ، قومی اداروں کے اراکین کا انتخاب اور تقرری ، آئینی ترامیم کے ڈرافٹ اور نگرانی قانون کے ڈرافٹ پر غور، چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ، عوامی عدالت عالیہ کی ورکنگ رپورٹ اور سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ کی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ، ریاستی کونسل کے اداروں کی اصلاحات کے منصوبے کا جائزہ  لینا شامل ہیں جب کہ ان اجلاسوں میں  عوامی سطح کے بہت سے مضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا ۔ جن میں  نئے خیالات، نئی ریاستی قیادت کا کردار،  انسداد دہشت گردی کے اہداف،  مستقبل قریب میں ترقی کے  اہداف، غربت کو کم کرنے کے اہداف،اقتصادی ہدف اور اصلاحات پر زور دیا جائے گا اور زراعت کی طرف مزید توجہ دے کر کامیابی سے ملکی پیداوار کے ہدف کو پوراکیا جائے گا۔ غربت کے خاتمے  اور  پڑھے لکھے اعتدال اور خوشحال معاشرے پر توجہ دی جائے گی ۔

بیس مارچ کی صبح اجلاس کے اختتام کے بعد ریاستی کونسل کے نئے منتخب وزیر اعظم ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور  انکے سوالات کے جوابات دیں گے۔موجودہ اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاسوں میں مرتب شدہ وزارتی راہداری کی بنیاد پر پہلی دفعہ مندوبین کے لئے خصوصی راہداری بھی مرتب کی جائے گی۔جس کے ذریعے صحافیوں کو انٹرویو دیے جا سکیں گے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان اور چین کے مضبوط اور مستحکم تعلقات کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستانی تاجر برادری کی نظریں ان دو اجلاسوں پر لگی ہوئی ہیں کیوں کہ چین کی مغربی علاقوں کی ترقی کی حکمت عملی (ویسٹرن ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی) چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور جامع شراکت داری کی طویل تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ جوں جوں چین پاکستان کے مضبوط اقتصادی تعلقات آگے بڑھیں گے چین کی معیشت کی مستحکم نمو اور پائیدار ترقی کا عمل جاری رہے گا۔امید ہے کہ نیشنل پیپلز گانگریس (این پی سی) کے سالانہ دو اجلاس پروٹیکشنیزم میں اضافے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے نئے آئیڈیاز فراہم کریں گے۔

Facebook Comments

ارشد قریشی
محمد ارشد قریشی کالم نگار ہونے کے ساتھ ساتھ شاعری کا شغف بھی رکھتے اور میم الف ارشیؔ کے تخلص کے ساتھ اشعار کہتے ہیں ،ہم سماج ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے سربراہ اور پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کےنائب صدر ہونے کے ساتھ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان کےصدر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک اچھا سچا اور مخلص صحافی دنیا کو پرامن اور خوبصورت بنا سکتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply