’’سگنل‘‘( سو لفظوں کی کہانی)

میں کافی عرصہ کے بعد اپنے گاؤں پہنچا تھا۔
ایک ہفتہ چھٹیوں کا کیسے گزرا پتہ ہی نہیں چلا ۔
مگر بچے اس ماحول کے عادی نہیں تھے ،
میں نے انہیں بور محسوس کیا۔
واپسی پر ابا جی نے میرے قریب آ کر کہا ۔
’’کاکے کو شہر جا کر اچھے ڈاکٹر سے چیک کروانا مجھے یہ کچھ ٹھیک نہیں لگا،
میں نے اسے کبھی چھت پر،
اور کبھی حویلی کے کونے کھدروں میں ہی دیکھا ہے ‘‘۔
میں ہنس دیا۔
’’ نہیں ابا جی ۔۔۔!دراصل گاؤں میں موبائل کے سگنل بہت کمزور ہیں،
کاکا موبائل اٹھائے سگنل کی تلاش میں ہی رہتا تھا ‘‘۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply