• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملیحہ لودھی دنیا کی 5کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل

ملیحہ لودھی دنیا کی 5کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل

روس کی معروف نیوز ویب سائٹ گیزیٹا ڈاٹ آر یو نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو دنیا کی 5کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل کرد یا ہے ۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے گیزیٹا ڈاٹ آر یو کی ویب سائٹ کی رپورٹ پر کہا کہ ملیحہ لودھی مسلم دنیا میں ایک معروف خاتون شخصیت ہیں، صحافت میں شاندار کیریئر کے بعد ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکا کے لیے بطور پاکستانی سفیر اوربرطانیہ میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں ۔ ملیحہ لودھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور چیف ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے۔1994ء میں ٹائم میگزین نے ان کا شمار 100 ایسی شخصیات میں کیا جنہوں نے 21 ویں صدی میں ہونے و الی پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔ ملیحہ لودھی نے 2001ء سے 2005ء تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے تخفیف اسلحہ کے امور کے ایڈوائزری بورڈ میں خدمات سرانجام دیں اور وہ لندن میں قائم انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی ایڈوائزری کونسل کی رکن بھی ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا انتخاب معروف روسی صحافی الیگزینڈرا کولنتائی کی یاد میں کیا گیا ہے جنہوں نے نہ صرف بطور صحافی عالمگیر شہرت حاصل کی بلکہ انہوں نے ناروے میں روسی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے ساتھ جن دیگر خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں یونیسکو کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل روسی سفارتکار ایلونورا متروفانووا،کرغزسفارتکار اور سابق وزیر خارجہ روزا اوتن بائیوا، روس میں ہالینڈ کی سابق سفیر رینی جونز باس، امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سویڈن کی خاتون سفارتکار الوا مردال شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply