• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتظار قتل: ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر عہدے سے فارغ

انتظار قتل: ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر عہدے سے فارغ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدس حیدر کو انتظار احمد قتل کیس کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

اس سے قبل جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کے خول کا فرانزک تجزیہ مکمل کیا گیا جس کے لیے 18 خول اور 8 پستول تجزیے کے لیے دیے گئے تھے۔

فرانزک تجزیہ کے مطابق 6 خول ایک پستول سے اور 12 خول دوسرے پستول سے میچ کر گئے تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران تین پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ 13 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ انتظار جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مقتول انتظار کی دوست کا بیان

گزشتہ روز انتظار کی گاڑی میں موجود لڑکی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا جس میں اس کا موقف تھا کہ نتظار سے ایک ہفتے قبل دوستی ہوئی تھی، اگر وہ واقعے کے دوران محفوظ رہیں تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔

مدیحہ کیانی کا کہنا کہ بعض چینلز نے ان کی بات چیت بغیر اجازت ریکارڈ کرکے چلائی۔

انہوں نے واقعہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے پہلے انہوں نے دو برگر خریدے تھے، گاڑی روکنے والے تمام سادہ لباس میں اور شکل سے ہی مشکوک لگ رہے تھے۔

مدیحہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے گاڑی کے اندر جھانک کر دیکھا اور کہا کہ ’وہی ہے‘ اس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔

’جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی میں نیچے کی جانب سرک گئی، اس دوران آنکھ پر بھی چوٹ لگی، انتظار نے پوچھنے پربھی کوئی جواب نہیں دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد وہ گھبرا گئیں اور موبائل اٹھاکر گھر چلی گئیں، فائرنگ کے وقت وہاں پر لوگ جمع ہوگئے تھے۔

انتظار کے والد کا مؤقف

دوسری جانب مقتول انتظار کے والد کا کہنا ہے کہ مدیحہ کہتی ہے کہ ایک ہفتے پہلے انتظار سے دوستی ہوئی، کہیں یہ طے شدہ منصوبہ تو نہیں تھا۔

انتظار کے والد نے مطالبہ کیا کہ انتظار، مدیحہ اور پولیس اہل کاروں کے ایک مہینے کا موبائل ڈیٹا نکالا جائے تاکہ قتل کی اصل وجہ تک پہنچا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل انتظار کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply