پروفیسر حسن عسکری پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ مقرر

لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پروفیسر حسن عسکری کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔

پروفیسر حسن عسکری رضوی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں ،ان کا انتخاب پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل میں آیا ۔

جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اراکین الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کے ناموں پر غور کیا جبکہ اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ،پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان پرفیصلہ کل تک ہو جائے گا۔

گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تھا ،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا۔

حکومت کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ سائر علی اور ذکااللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سےپروفیسرحسن عسکری اور ایاز امیر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔

خیال رہےپروفیسرحسن عسکری نے یوکے سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا اور انہوں نے ایم فل کیا، پی ایچ ڈی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی۔

پروفیسرحسن عسکری نے 4 اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، ان کی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پروفیسر حسن عسکری اسٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر بھی دیتے رہے اور ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply