عازمین حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا ضروری قرار

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین حج کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔جس میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہونگی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا اور بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی وزارتِ حج کے مطابق حدود الحرم کے اردگرد سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں،جو کوئی بھی غیر قانونی طور پر داخل ہوگا اس پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply