• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتشار پھیلانے والوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے: وزیراعظم

انتشار پھیلانے والوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہسویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرگودھا اور میانوالی میں عوام کی پونجی سے خریدے گئے جہاز کھڑے کئے گئے تھے وہاں یہ جتھا آگ لگانے پہنچ گیا یہ صریحاً ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیا، عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا، عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply