خاتون لُنگی باندھ کر لندن کی سڑکوں پر نکل آئی

جدت بھر دنیا میں آئے روز فیشن میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور لوگ بھی خود کو منفرد دکھانے کیلئے نت نئے طریقے اور فیشن کا سہارا لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ لندن میں ہوا۔ جہاں ایک لڑکی لنگی پہن کر سڑکوں پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو ویلری دانیا نامی خاتون نے پوسٹ کی جو کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلپ میں، ویلری ایک سادہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی چیک والی لنگی میں لپٹی نظر آئیں۔

انہوں نے دھوپ والے چشمے بھی لگا رکھے تھے۔

جب وہ شہر میں ٹہلتی ہوئی ایک گروسری اسٹور میں داخل ہوتی ہیں تو اردگرد موجود لوگوں نے انہیں حیرت بھر نظروں سے دیکھنا شروع کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسٹور کا کیشیئر بھی ان کےغیر معمولی لُک کو دیکھ کر متجسس نظر آیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply