• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا’، ملزم کا اعترافی بیان

‘ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا’، ملزم کا اعترافی بیان

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو قتل کے ارادے سے آنے والے شخص نے برطانوی عدالت میں اعترافی بیان دیا ہے۔

گزشتہ برس ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزم جسونت سنگھ چیل نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق جسونت سنگھ پچھلے سال 25 دسمبر کو ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے مشکوک جان کر حراست میں لیا تھا۔اس وقت ملکہ الزبتھ اپنے بیٹے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ ونڈسر محل میں موجود تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انسداد دہشتگردی پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دھمکی، اشتعال انگیز ہتھیار کی موجودگی اور غداری کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply