سانحہ9مئی ،وفاق شہداکوخراج عقیدت پیش کرے گا

وفاقی حکومت نے سانحہ نو مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

سانحہ9مئی کو 1سال مکمل ہوے پر وزیراعظم شہبازشریف خصوصی تقریب سے خطاب کریں گے۔عسکری قیادت بھی موجود ہوگی ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے۔

تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ۔

بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں*کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply