• صفحہ اول
  • /
  • اختصاریئے
  • /
  • شہباز بھٹی کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے غائب”ذمہ دار سپیکر قومی اسمبلی یا اسکے مسیحی ورثاء؟-اعظم معراج

شہباز بھٹی کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے غائب”ذمہ دار سپیکر قومی اسمبلی یا اسکے مسیحی ورثاء؟-اعظم معراج

11اپریل2024کراچی
سردار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد پاکستان
محترم اسپیکر صاحب
السلام و علیکم

میں اس خط کے ذریعے آپکی توجہ ایک اہم مسلےکی طرف دلوانا چاہتا ہوں ۔۔اس مسئلے کا تعلق قومی اسمبلی کی تاریخ سے ہے  ۔ تاریخ کی اہمیت پر ہر دؤر کے دانشوروں نے اُجاگر کی ہے۔ لیکِن جس خوب صورتی اور اختصار سے تاریخ کی اہمیت کو دؤر حاضر کے معروف صحافی ،شاعر ،ادیب , دانشور محمود شام صاحب نے کیا ہے وہ دل میں اتر جاتی ہے ۔۔
خود بخود ہوگی فہم مستقبل
ماضی و حال کو سمجھ پہلے
تاریخ کی اسی اہمیت کے پیش نظر میں یہ چند سطریں آپکے گوش  گزار کرنا چاہتا ہوں۔ بطورِ اسپیکر قومی اسمبلی آپ نہ صرف اس اسمبلی کی موجودہ مدت کے کسٹوڈین ہیں, بلکہ ماضی کی تاریخ کو درست رکھنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کی تیرہویں اسمبلی جو 18 فروری 2008 کے انتحابات کے نتیجے میں وجود آئی اور مارچ 2008 سے لے 17 مارچ 2013 تک چلی۔ اس میں شہباز بھٹی اقلیتوں کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد کئے گئے۔ وہ اپنی شہادت 2 مارچ 2011تقریبا 3سال 4 دن تک ممبر قومی اسمبلی رہے.جب کہ باقی کی مدت کے لئے انکی جگہ پر ترجیحی فہرست میں شامل ڈاکٹر کھٹو مل جیون کو پیپلز پارٹی نے ایم این اے نامزد کیا جو باقی مدت تک ممبر نشینل اسمبلی رہے اسمبلی کی ویب سائٹ پر اس تیرہویں قومی اسمبلی کے ممبران قومی اسمبلی کے ممبران کی فہرست میں صرف ڈاکٹر کھٹو مل جیون کا نام ہی درج ہے۔اپ سے گزارش ہے کہ اس ریکارڈ کو ویب سائٹ پر بھی درست کروائیں آج کل کے زیادہ تر طالب علم و صحافی اپنی تحقیق کا محور انہی ذرائع کو بناتے ہیں ۔۔لہذا اگر اس کی تفصیلی درستگی کروا لی جائے تو اس سے آنے والی نسلوں کے لئے یہ درست تاریخ ویب سائٹس پر بھی محفوظ ہو جائے گی۔
شکریہ
واسلام

آپکے جواب اور عمل کا منتظر

اعظم معراج
رضا کار
تحریک شناخت
منسلک
1.تعارف تحریک شناخت

Advertisements
julia rana solicitors london

تعارف:اعظم معراج کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے۔ وہ ایک فکری تحریک” تحریک شناخت” کے بانی رضا کار اور 20کتب کے مصنف ہیں۔جن میں “رئیل سٹیٹ مینجمنٹ نظری و عملی”،پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار”،دھرتی جائے کیوں پرائے”پاکستان کے مسیحی معمار”شان سبزو سفید”“کئی خط اک متن” اور “شناخت نامہ”نمایاں ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply