پی آئی اے(پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ) کی نجکاری کیلئے 3 مئی تک بولیاں طلب کرلی گئیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے تجویز کردہ اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نجکاری کمیشن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 51 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے جارہا ہے ۔
ایک اخباری اشتہار میں نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے شیئرز کی خدیداری کے لیے بولیاں طلب کرتے ہوئے 3 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور ’ای وائے کنسلٹنگ‘ فرم کو اس معاہدے کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کیا ہے۔
نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ اس کا مقصد اس حوالے سے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد شپئر پرائس ڈیل معاہدے پر 24 جون تک دستخط کرنا ہے، تنظیم نو شدہ پی آئی اے فل سروس ایئر لائن میں سرمایہ کاری کا موقع ہے۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 23 فیصد شیئر کے ساتھ پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ میں سب سے بڑا شراکت دار ہے، اور ایئر لائن مزید ترقی کرکے 30 فیصد کی تاریخی سطح سے بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔پی آئی اے کے 87 ممالک کے ساتھ فضائی سروس کے معاہدے ہیں جن میں لندن ہیتھرو ایئر پورٹ جیسے اہم مقامات پر لیندنگ سلاٹ ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں