• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب حکومت ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائے گی

پنجاب حکومت ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائے گی

پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے مسیحی خاندانوں کو ایسٹر کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔36منصوبے کے مطابق اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مستحق مسیحی افراد کو گرانٹ کی تقسیم 4 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعلیٰ نے راحیلہ خادم حسین کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا ہے اور مائنارٹی ونگ پنجاب کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply