• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران: امام زادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملہ، جاں بحق زئرین کی تعداد 20 ہوگئی

ایران: امام زادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملہ، جاں بحق زئرین کی تعداد 20 ہوگئی

ایران میں معروف بزرگ ہستی امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کئی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ المعروف شاہ چراغ کے مزار کے احاطے میں زائرین پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گورنر فارس نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی اذان کے ساتھ ہی کچھ مسلح دہشت گرد امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ کے مزار میں داخل ہوئے اور انہوں نے زائرین پر گولیاں برسائیں۔

اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں اب تک 15 زائرین جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

ایرانی میڈیا نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے مزار کے اندر شبستان امام خمینیؒ میں داخل ہونے کے بعد زائرین پر فائرنگ کی اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے شخص کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکام نے شہریوں سےاپیل کی ہے کہ وہ شاہ چراغ کے مقدس مزار کی طرف جانے والی سڑکوں پر جمع ہونے سے گریز کریں تاکہ امدادی کاروائیوں میں آسانی ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply