• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میری ٹائم کے بیڑے میں دفاعی سازو سامان سے لیس جہاز کا اضافہ

پاکستان میری ٹائم کے بیڑے میں دفاعی سازو سامان سے لیس جہاز کا اضافہ

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں جدید دفاعی سازو سامان سے لیس نئے جہاز کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ایم ایس ایس کشمیر 94 میٹر لمبا اور 1550 ٹن وزنی ہے اور یہ 26 ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔

پی ایم ایس ایس کشمیر چین میں تیار ہوا ہے اور یہ دفاعی سازو سامان سے لیس ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تھے۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے جہاز کا نام کشمیر رکھا ہے، پیٹرول شپ کا نام کشمیر رکھنا جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں پر اپنا کردار ادا کرے۔

ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی شمولیت سی پیک کی حفاظت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندری حددود میں قانون کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply