امریکہ 37اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرے گا

امریکا نے 37 اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں روسی فوج سے تعاون، چین کی فوج کی حمایت اور میانمار اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت کاری جیسی وجوہات شامل ہیں۔

محکمہ تجارت کی اسسٹنٹ سیکرٹری تھیا کینڈلر نے ایک بیان میں کہا: ’جب ہم ایسے اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں جو امریکہ کے لیے قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی کے حوالے سے تشویش کا باعث ہیں، تو ہم انہیں اینٹیٹی لسٹ میں شامل کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کے لین دین کی جانچ کر سکتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ2مارچ کو انڈیا میں ہونے والے گروپ 20 کا وزارتی اجلاس روس اور چین کے موقف کے باعث بغیر اعلامیے کے ختم ہو گیا۔

نئی دہلی میں ہونے والا جی ٹوئنٹی اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہو گیا جس کی وجہ روس یوکرین جنگ پر اس فورم کے ارکان کے موقف میں بڑا فرق تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اور روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے درمیان ایک مختصر ملاقات بھی ہوئی تاہم روس اور چین کے اعتراض کے باعث اجلاس کے اختتام پر کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply