ماسکوحملےمیں ملوث 11افراد کوگرفتار کرلیا گیا

روس کے کنسرٹ ہال میں حملےمیں ملوث 4حملہ آوروں سمیت 11افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔
روسی حکام کےمطابق قانون نافذکرنےوالےاداروں اورسیکیورٹی ایجنسیزنے ماسکو حملےمیں ملوث 11 افراد کو گرفتار کرلیا،جن میں 4 گرفتار افراد براہ راست ماسکو کنسرٹ پر حملہ میں ملوث ہیں۔
روسی میڈیاکےمطابق ماسکو میں تمام تقریبات منسوخ کردی گئی،سیکورٹی ہائی الرٹ،عوامی مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کےمطابق ماسکو حملہ آوروں کے یوکرائن میں رابطے تھے اور وہ فرار ہوکر یوکرائن کی سرحد عبور کرنا چاہ رہے تھے۔
خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں گولیوں کے زخموں اور جلنے کے باعث ہوئیں۔ حملہ آوروں نے کروکس سٹی ہال کو جلانے کے لئے نامعلوم کیمیکل استعمال کیا جس سے چھت کاکچھ حصہ مکمل طورپر جل گیا۔واضح رہےکہ ماسکوکنسرٹ حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply