• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کردی

آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کردی

آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی جس میں سر فہرست جنوبی سوڈان ہے جب کہ فہرست میں پاکستان 52 نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے، تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو موجود ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔

غریب ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے، فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply