• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شادی مَردوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہے،تحقیق

شادی مَردوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہے،تحقیق

شادی کے بعد خواتین کے مقابلے میں مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنس کی اس تحقیق میں 1989 سے 2015 کے دوران ہونے والے چائنا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی سے مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان 5.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹاپے کا خطرہ ڈھائی فیصد زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان اس لیے بڑھتا ہے کہ وہ زیادہ کھانے لگتے ہیں جبکہ ورزش
کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی کے بعد 5 سال کے اندر مردوں کے جسمانی وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔البتہ خواتین میں اس حوالے سے کوئی خاص فرق دریافت نہیں ہوا۔محققین نے بتایا کہ عمر میں اضافے کے ساتھ مردوں میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تو شادی کے بعد انہیں صحت بخش غذاؤں کے استعمال اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply