• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا آج اجلاس طلب

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا آج اجلاس طلب

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان شرکت کریں گے ۔محکمہ خزانہ، آبی وسائل، پیٹرولیم، پاور ڈویژن کے وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں کونسل 5فیصد بلاکس کاآڈٹ کروائے بغیرمردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکی منظوری دیگی ۔بلوچستان کی جانب سے کم پانی فراہم کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا، ہائیڈل منافع کی خیبرپختونخوا کو ادائیگی سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی اور اس حوالے سے رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply