• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا

ڈیرہ غازی خان :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں صحت کارڈ اور اسپتالوں کی تزین وآرائش سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کی عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

انصاف صحت کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں تقریریں ہوتی رہیں، دورے کئے گئے لیکن حالات نہ بدلےلیکن اب محروم اور غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرکے دکھائیں گے،ڈیرہ غازی خان کو کچھ عرصے میں پنجاب کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ڈویژن بنائیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت تمام پسماندہ علاقو ں کی نمائندگی خود کریں گے،بہت سے کام ہو رہے ہیں، وقت لگے گا لیکن خوشگوار تبدیلی ضرور آئے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل اور وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply