تاریخی ڈیل، ایئر انڈیا 500 نئے مسافر طیارے خریدے گی

بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی بوئنگ اور ایئر بس کمپنیز سے اربوں ڈالر مالیت کے 500 مسافر طیارے خریدنے کی تاریخی ڈیل ہونے والی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیاروں کے آرڈرز میں ایئربس اے 350، بوئنگ 787 اور بوئنگ 777 شامل ہیں۔

اس ڈیل میں 100 ارب ڈالر سے زائد کے طیارے خریدے جا رہے ہیں، اس سے پہلے ایک دہائی قبل امریکن ایئر لائنز نے 460 مسافر طیارے ایک ساتھ خریدے تھے۔

500 مسافر طیارے خریدنے کا آرڈر ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جب ٹاٹا نے بھارتی ایئر لائن کا سنگاپور ایئر لائنز کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نئے خریدے جانے والے 500 طیارے اگلے 10 سالوں میں بھارتی ایئر لائن کو ملیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply