پنجاب حکومت کے ’’رمضان نگہبان پیکیج کا آغاز

پنجاب حکومت کے ’’رمضان نگہبان پیکیج کا آغاز آج ہوگا۔ضلعی انتظامیہ نے راشن کی تقسیم کیلئے لسٹیں مرتب کر لیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت گھروں تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
کمشنر لاہور ڈ ویژن کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی،لاہور میں گھروں تک راشن کی فراہمی کا منصوبہ 4 مارچ سے شروع ہوگا۔
کمشنر محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے لسٹوں کی ری چیکنگ کا عمل جاری ہے، ہر مستحق تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply