معروف گلوکار اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر امجد پرویز ایک ماہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز گردے فیل ہونے کے باعث وفات پاگئے۔
نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر جامعہ مسجد شادمان چوک لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹرامجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجنیئر، کئی اردو اورانگریز ی کتابوں کے مصنف اورسنگرتھے۔
انہوں نے 1954 میں ریڈیو پاکستان کے لاہورمرکز سے پروگرام ” ہونہار“ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پہلی مرتبہ شرکت کی اور زندگی بھر ریڈیو کے ساتھ منسلک رہے۔ وہ آج کل ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فنکار میں ملکہ ترنم نورجہاں کے فن اور شخصیت پر اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں