محبت کا کرشمہ:محبوبہ کا نام ہونٹوں پر لکھوا لیا

ہندوستانی نوجوان نے اپنے محبوب سے محبت کرنے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ اس نے اپنے ہونٹوں کے اندر اپنے محبوب کا نام لکھو الیا ۔ یہ دعویٰ بھارتی نیوز چینل زی نیوز کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر اس کے نام کا ٹیٹو بنوایا۔ ایک مقامی کلینک میں نوجوان نے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر اپنی گرل فرینڈ کا نام لکھا جو کافی نازک سمجھا جاتا ہے۔ اس اندرونی حصے پر نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے نام کا
سیاہ رنگ میں ٹیٹو بنوایا ہے، نوجوان انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے یہ نام اپنے ہونٹوں کے اندر لکھا۔ اگرچہ یہ انتہائی احمقانہ اور غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے جس سے نوجوان کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے لیکن صارفین بھی نوجوان کی محبت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply