• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کومسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کومسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیدیا

نیوریاک:میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کومسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیدیا۔

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن نے 20صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر کے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے جبکہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی بھی مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم روکنے میں ناکام رہیں۔

رپورٹ کے مطابق میانمار میں سیکڑوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیاکئی افراد کو زندہ بھی جلایا گیا۔

ریاست راخائن میں فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے پر بھی مجبور کیاجو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے،تقریبا 7  لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلادیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفتیشی کمیشن نے میانمار کے کمانڈر انچیف سمیت 5جرنیلوں پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کی بھی سفارش کردی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply