معروف بھارتی گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

معروف گلو کار پنکج اداس طویل علالت کے باعث 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق پنکج اداس کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے بھی کردی ۔ پنکج اداس کی بیٹی نایاب اداس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ پدم شری پنکج اداس جی کا طویل علالت کے بعد آج 26 فروری کو انتقال ہو گیا ہے۔ نایاب اُداس کی پوسٹ پر پنکج کے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیت کی جا رہی ہے۔

پنکج اداس کی پیدائش گجرات کے جیٹ پور میں ہوئی تھی۔ گانا سیکھنے کے لیے انہوں نے راجکوٹ کے سنگیت ناٹیہ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے طبلہ بجانے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

قبل ازیں انہوں نے ممبئی کے ولسن کالج اور سینٹ زیویئر کالج سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، ساتھ ہی ساتھ ماسٹر نورنگ کے زیر سرپرستی بھارتی کلاسیکی کی تربیت بھی حاصل کی۔ پنکج اُداس کے موسیقی کے سفر کا آغاز فلم کامنا میں ان کے پہلے سولو گانے سے ہوا، جسے اوشا کھنہ نے کمپوز کیا تھا اور نقش لائل پوری نے لکھا تھا۔فلم کی ناکامی کے باوجود ان کے گانے کو بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔ اس کے بعد پنکج اُداس نے غزلوں میں دلچسپی لی۔ پنکج اداس نے ایک غزل گو کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کے لیے اردو پر عبور حاصل کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سال 2006 میں پنکج اداس کو غزل گائیکی کے فن میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے پدم شری سے نوازا گیا۔ سال 2006 میں انہوں نے اپنی غزل گائیکی کے 25 سال بھی مکمل کر لیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply