زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

لاہور:پنجاب حکومت نے قصور واقعے پر آر پی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

قصور میں کم سن زینب کے ساتھ پیش آنےوالے حیوانیت سوز واقعے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی سربراہ کو بچی کے والد کے اعتراض پرتبدیل کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ،آر پی او ملتان ڈی آئی جی محمد ادریس کو جے آئی ٹئ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابوبکر خدابخش جے آئی ٹی کی سربراہی کررہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو بربریت کا شکار ہونےوالی زینب کے والد کے مطالبے پر تبدیل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply