پاکستان چائے استعمال کرنے والا تیسرا بڑا ملک

پاکستان میں چائے کی پتی کا فی کس سالانہ استعمال ایک کلو گرام ہے جبکہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان تیسرابڑا ملک ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان  کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017õ18 کے ابتدائی  11ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چائے کے درآمدی بل کا حجم 524 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چائے کی قیمت میں 12 فیصد کے اضافہ سے درآمدی بل میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے دوران چائے کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 2700 ڈالر فی ٹن سے 3ہزار ڈالر فی ٹن تک بڑھ گئیں۔ دوسری جانب نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق چائے کی کاشتکاری انتہائی منافع بخش ہے اور کاشتکار چائے کی کاشت سے فی ایکڑ 21 ہزار روپے سے زائد کا منافع کما سکتا ہے، جبکہ دیگر نقد آور فصلوں بشمول گندم اور مکئی سے کاشتکار کا فی ایکڑ نفع اوسطاً 6 تا 7 ہزار روپے کے درمیان رہتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply