• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں بچی سے چوکیدار کی بدتمیزی، مشتعل افراد کا سکول پر دھاوا

کراچی میں بچی سے چوکیدار کی بدتمیزی، مشتعل افراد کا سکول پر دھاوا

کراچی :کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 4سالہ بچی  نے والدین کو چوکیدار  کی بدتمیزی سے آگاہ کردیا،مشتعل افراد نے اسکول پر دھاوا بول دیا جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی میں 4سالہ  عمارہ  بہادری اور ہمت کا نشان بن گئی،عمارہ  کے ساتھ اسکول کے چوکیدار نے  نازیباں حرکتیں  کرنے کی کوشش کی ،جس پر  بچی  نے گھر جاکر والدین کو اطلاع دے دی ،والدین اسکول پہنچے اور چوکیدار کو دھر لیا۔

خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو عوام کی بڑی تعداد بھی اسکول پہنچ گئی اور توڑ پھوڑ  شروع کردی، اسکول میں توڑ پھوڑ کر کے شیشے اور درازے توڑ ڈالے،ملزم کی  بھی خوب درگت بنائی، جس کے بعد اسے  پولیس کے  حوالے کردیا گیا۔

مشتعل افراد نے تھانے جانے کی کوشش بھی کی، رینجرز نے لوگوں کو تھانے جانے سےروک دیا۔

یوں ننھی عمارہ نے بروقت اطلاع دے کر ملزم کو قانون کے شکنجے میں پہنچا دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ  عمارہ نے بتایا کہ چوکیدار نے اس کو  جسم پر ہاتھ لگایا ہے،عمارہ کو علاقے کےایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا میڈیکل کیا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply