انڈونیشیاصدارتی انتخابات،ووٹروں کاانوکھا استقبال

انڈونیشیاکےصدارتی انتخابات میں ووٹروں کااستقبال چاکلیٹس سےکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال دنیابھرمتعددملکوں میں الیکشن کاسال ہے،پاکستان کی طرح دنیابھرمیں مختلف ممالک میں انتخابات ہورہےہیں،جس میں انڈنیشیامیں ہونےوالےانتخابات توجہ کامرکزبن گئےجہاں پرووٹ ڈالنےآنےوالےووٹروں کوچاکلیٹس پیش کی گئی،یہ ایک دلچسپ اتفاق ہے کہ انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہوئے۔
یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا کے ایک پولنگ اسٹیشن پر گلابی رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس خواتین نے ووٹرز کا استقبال انتہائی خوبصورت انداز میں دل والے غباروں، چاکلیٹس اور گلابی کاٹن کینڈی کے ساتھ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply