• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی کا بلاول کو وزارت ِعظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا بلاول کو وزارت ِعظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کا مطالبہ

مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق مرکز میں حکومت سازی کیلئے تمام جماعتیں متحر ک ہوگئیں ۔ پیپلز پارٹی نے بھی قومی اسمبلی کے آزاد اراکین سے رابطے شروع کردئیے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 میاں چنوں سے آزاد رکن پیر ظہور حسین قریشی سے پیپلز پارٹی نے رابط کیا ہے۔پیر ظہور حسین قریشی شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں وہ تحریک انصاف کی حمایت کے بغیر ایم این اے بنے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے تیس سے زیادہ آزاد اراکین سے رابطےکئے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذ رائع کے مطابق شام تک مزید آزاد اراکین ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پہلے دونوں جماعتیں آزاد اراکین اور چھوٹے اتحادیوں سے مل کر مرکز میں حکومت بنانے کی کوشش کرینگی ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ابھی وزارت اعظمی سے پیچھے نہیں ہٹی، ن لیگ بھی وزیراعظم کا منصب اپنے پاس رکھنے کےلئے قائم ہے ،ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے مقابلے میں زیادہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply