وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن عامہ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیرقانونی اجتماع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افراد الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجتماع کے لیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔
پولیس نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں