• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈی جی خان:تونسہ میں مسافر کوچ نہر میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

ڈی جی خان:تونسہ میں مسافر کوچ نہر میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

ڈی جی خان:ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ  میں تیز رفتار مسافر کوچ نہر میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق  ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، پیر کو پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے قریب ہیڈ سوبا پر چشمہ رائٹ بینک کینال میں تیز رفتار مسافر کوچ جاگری۔جس کے بعد متعدد نہر میں ڈوب گئے تاہم 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں8مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زندہ بچالیا جبکہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوچ میں 22مسافر سوار تھے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پانی کی سطح کم کرنے کیلئے رائٹ بینک کینال کو بند کرادیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر کوچ وہوا سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔دوسری جانب خیرپور کے علاقے رانی پور میں ٹریلر اور کوچ ٹکرا گئی، جس سےخاتون جاں بحق اور پندرہ مسافر زخمی ہوگئے ،کوچ کراچی سے بہاولنگر جارہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply